نئی دہلی ،03؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ملک کے سب سے بڑے اسپتال ایمس میں آج صبح تقریباً11 بجے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس والے بلاک میں لفٹ گر گیا۔اس حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے 2 لوگوں کو فریکچر ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر رومل بانیا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر کو بلایا گیا ہے۔حادثے کے بعد لفٹ کے دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹروں کی ٹیم اور پولیس کی ٹیم بھی موقع پر ہے۔پولیس کی جانچ چل رہی ہے۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔